
رسولِ خدا حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ایام شہادت و عزا کے موقع پر نجفِ اشرف کی جانب روانہ ہونے والے زائرین کے لئے مختلف مشایہ راستوں پر متنوع قرآنی، دینی اور ثقافتی خدمات فراہم کی گئیں۔
شیعہ خبر رساں ایجنسی نے الکفیل کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ دیوانیہ میں قرآنِ کریم انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ دیوانیہ، شامیّہ اور نجفِ اشرف کی جانب جانے والے دیگر مختلف راستوں پر متعدد قرآنی مراکز اور اسٹال قائم کئے گئے، جہاں پیدل زائرین کو مختلف خدمات فراہم کی گئیں۔
ان قرآنی مراکز کے قیام کا مقصد زائرین کی قرآنی معرفت اور دینی آگاہی میں اضافہ، شرعی و دینی سوالات کے جوابات، نماز کی قراءت کی اصلاح اور اس روحانی مشایہ کے ماحول سے ہم آہنگ مذہبی رہنمائی فراہم کرنا تھا۔
یہ اقدام رسولِ خدا حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ کی شہادت کی مناسبت سے مختلف مشایہ راستوں پر زائرین کی خدمت اور مذہبی مناسبات کو احسن انداز میں منانے کے لئے مرتب کئے گئے جامع پروگرام کا حصہ تھا۔
ان قرآنی و دینی مراکز نے تعلیمِ قرآن اور دینی ارشاد و رہنمائی کو یکجا کرتے ہوئے عزاداران اور زائرین کی دینی و ثقافتی سطح کو بلند کرنے اور انہیں قرآن و معارفِ اسلامی سے مزید قریب کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔




