خبریںشیعہ مرجعیت
شہادتِ رسولِ خدا صلی اللہ علیہ وآلہ اور امام رضا علیہ السلام کی مناسبت سے بیت آیت اللہ العظمیٰ شیرازی میں مجالسِ عزا

رسولِ خدا حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور امام علی بن موسیٰ الرضا علیہ السلام کے ایامِ شہادت کے موقع پر مرجعِ عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی کی موجودگی میں مجلسِ عزا منعقد ہوگی۔
یہ مجالس بدھ اور جمعرات، 21 اور 22 مرداد 1405 کو صبح 10 بجے فارسی زبان میں اور شام 6:30 بجے عربی زبان میں معظم لہ کی رہائش گاہ، قم، خیابان انقلاب، کوچہ نمبر 6 میں منعقد ہوں گی۔
خبرگزاری اخبار شیعہ کے مطابق، ان مجالس میں علما، افاضل، طلاب اور اہلِ بیت علیہم السلام کے عقیدت مندوں کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔




