یورپ

کوسوو کے شہر مالیشیوا میں بڑے اسلامی، تعلیمی و ثقافتی مرکز کی تعمیر کا آغاز

کوسوو کے شہر مالیشیوا میں بڑے اسلامی، تعلیمی و ثقافتی مرکز کی تعمیر کا آغاز

کوسوو کی اسلامی کونسل نے شہر مالیشیوا کے مرکزی علاقے میں 7,370 مربع میٹر رقبہ پر ایک جامع اسلامی و ثقافتی مرکز کی تعمیر کا آغاز کر دیا ہے۔

یہ کثیرالمقاصد مرکز دینی، تعلیمی اور سماجی خدمات کے فروغ کے لیے قائم کیا جا رہا ہے، جس میں مسجد، کتب خانہ، تعلیمی شعبے، بچوں کے لئے خصوصی حصہ، ثقافتی کانفرنس ہال اور جدید سہولیات شامل ہوں گی۔

کوسووپریس کے مطابق، منصوبے کی سنگِ بنیاد کی تقریب میں شہری اور مذہبی حکام نے اسے نئی نسل کی دینی و تعلیمی ضروریات پوری کرنے اور سماجی یکجہتی کے فروغ کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button