آسٹریلیا
سڈنی میں مسجد و حسینیہ آل یاسین میں عشرہ شہادتِ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ کی مجالس
سڈنی میں مسجد و حسینیہ آل یاسین میں عشرہ شہادتِ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ کی مجالس
آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی سے وابستہ مسجد و حسینیہ آل یاسین شہادتِ رسولِ خدا حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی یاد میں عشرۂ عزاداری کے خصوصی پروگرام منعقد کر رہا ہے۔
یہ پروگرام 21 صفر سے شروع ہو کر ماہِ صفر کے اختتام تک جاری رہیں گے۔
ان عزائی پروگرام میں نمازِ مغرب و عشاء باجماعت، تلاوتِ قرآن کریم، زیارتِ عاشورا کی قراءت، امام حسین علیہ السلام کے فضائل کا بیان، دینی خطاب اور مجالسِ عزاداری شامل ہیں۔




