خبریں
چین میں طوفان ’ڈولفن‘، 1400 پروازیں منسوخ، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

چین کے مشرقی ساحل پر سمندری طوفان ’ڈولفن‘ کے خدشے کے پیش نظر حکام نے اعلیٰ ترین ریڈ الرٹ جاری کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر حفاظتی اقدامات شروع کر دیے ہیں۔ شنگھائی آنے اور جانے والی تقریباً 1400 پروازیں جبکہ ہانگژو ایئرپورٹ کی 270 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔
فوجیان صوبے میں تقریباً 99 ہزار افراد کو خطرناک علاقوں سے محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا، جبکہ جھجیانگ اور فوجیان میں 200 سے زائد فیری روٹس معطل اور متعدد ٹرین سروسز بھی روک دی گئی ہیں۔
طوفان کے اتوار کی رات یا پیر کی صبح جھجیانگ یا فوجیان سے ٹکرانے کا امکان ہے۔ حکام نے شنگھائی سمیت کئی علاقوں میں شدید بارش اور تیز ہواؤں کی پیش گوئی کرتے ہوئے شہریوں کو احتیاط کی ہدایت کی ہے۔ طوفان کے زمین سے ٹکرانے کے بعد بتدریج کمزور ہونے کی توقع ہے۔




