اربعین حسینیعراق
حرمِ حضرت عباس علیہ السلام کے انتظامی شعبے کا اربعین زیارت پلان کامیاب

روضۂ حضرت عباس علیہ السلام کے انتظامی شعبے نے اعلان کیا ہے کہ امام حسین علیہ السلام کی زیارت اربعین کے لئے تیار کیا گیا خصوصی انتظامی منصوبہ کامیابی سے مکمل کیا گیا۔
شعبہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق زائرین کی آمد و رفت کو منظم اور رواں رکھنے کے لئے داخلے اور خروج کے راستوں کی مؤثر منصوبہ بندی کی گئی، باقاعدہ قطاروں کا نظام قائم کیا گیا اور نماز کی ادائیگی کے لیے مناسب مقامات فراہم کیے گئے، جس کے نتیجے میں زائرین کی نقل و حرکت انتہائی سہولت اور نظم و ضبط کے ساتھ جاری رہی۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ عملے نے زیارت کے کتابچوں کی تقسیم، حرمِ مطہر میں گم شدہ اشیاء کی نگرانی، جبکہ صفائی، خوشبو اور تعطیر کے انتظامات بھی مسلسل انجام دیے، تاکہ زائرین کو پُرسکون، پاکیزہ اور روحانی ماحول میں مراسمِ زیارت ادا کرنے کی بہترین سہولت میسر آ سکے۔




