اربعین حسینیافغانستانخبریں
زیارتِ اربعین میں شرکت کے لئے افغانستان سے حسینی زائرین کے پہلے قافلے کی عراق آمد کا آغاز

ملکِ عراق ان دنوں دنیا بھر سے آنے والے حضرت امام حسین علیہ السلام کے لاکھوں عاشقوں اور زائرین کے استقبال اور میزبانی کی بھرپور تیاریوں میں مصروف ہے۔
ٹیلیگرام نیوز چینل "خبر تازہ افغانستان” کے مطابق، افغانستان سے عراق روانہ ہونے والے حسینی زائرین کا پہلا قافلہ ایران میں داخل ہونے اور زمینی راستہ طے کرنے کے بعد آج عراق پہنچے گا، جہاں وہ عظیم الشان اربعینِ حسینی کی زیارت اور مراسم میں شرکت کرے گا۔




