خبریںماتمی انجمنیں اور حسینی شعائر

شہرِ مقدس کربلا اور مشی کے راستوں پر دینی طلاب کے مواکب کی وسیع تبلیغی سرگرمیاں اور شرعی رہنمائی

زیارتِ اربعین حسینی کے موقع پر دینی طلاب کے مراکز اور مواکب مختلف مقامات پر قائم ہو کر لاکھوں زائرین کو دینی، ثقافتی اور اعتقادی خدمات کے ساتھ شرعی مسائل میں رہنمائی فراہم کر رہے ہیں۔

شیعہ خبر رساں ایجنسی کے مطابق، مرجعِ عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی کے دفتر سے وابستہ دینی طلاب کے مواکب نے شرعی مسائل کے جواب اور دینی رہنمائی کے لیے خصوصی خیمے قائم کیے ہیں۔ یہ مواکب شہرِ مقدس کربلا کے اہم اور پرہجوم مقامات، جن میں بابِ طویریج، شارعِ امام علی علیہ السلام، شارعِ بابِ قبلۂ حرمِ مطہر، مرقدِ علامہ ابن فہد حلیؒ کے سامنے، نیز نجف اشرف سے کربلا معلیٰ جانے والے پیدل راستے پر عمود 1235 شامل ہیں، زائرین کی خدمت میں مصروف ہیں۔

ان مواکب میں موجود علماء اور دینی ماہرین زائرین کے فقہی، شرعی اور اعتقادی سوالات کے جوابات دیتے ہیں، جبکہ مختلف علمی و دینی شخصیات کا استقبال اور ان سے علمی و فکری تبادلۂ خیال بھی کیا جاتا ہے۔

اسی طرح اہلِ بیت علیہم السلام کے معارف کی ترویج، دینی شعور کی بیداری اور زائرین کی علمی و فکری تربیت کے مقصد سے مذہبی کتب، رسائل اور دیگر علمی مطبوعات بھی مفت تقسیم کی جا رہی ہیں، تاکہ زائرین اربعین کے اس عظیم روحانی اجتماع سے زیادہ سے زیادہ علمی، فکری اور معنوی استفادہ حاصل کر سکیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button