زیارتِ اربعین کی حقیقت کربلا میں حاضری سے حاصل ہوتی ہے: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی

مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی کے روزانہ علمی نشست کا انعقاد جمعرات، 15 صفر 1448ھ کو ہوا۔
اس نشست میں حسبِ سابق معظم لہ نے حاضرین کے مختلف فقہی سوالات کے جوابات دیے۔
زیارت کے مفہوم پر روشنی ڈالتے ہوئے آیت اللہ العظمیٰ شیرازی نے فرمایا: عربی زبان میں "زیارت” کے معنی کسی مقام یا شخصیت کی بارگاہ میں حاضر ہونے کے ہیں۔
معظم لہ نے مزید فرمایا: اگر کوئی شخص اربعین کے موقع پر کربلا پہنچ جائے اور حرمِ مطہر حضرت امام حسین علیہ السلام میں حاضر ہو، خواہ وہ ایک مرتبہ بھی "اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ يَا أَبَا عَبْدِ اللّٰهِ” نہ پڑھے، تب بھی وہ زیارتِ اربعین کا شرف حاصل کر لیتا ہے، کیونکہ زیارت کا اصل مفہوم حاضری ہے۔
انہوں نے مزید تاکید فرمائی: زیارت نامہ پڑھنا ایک الگ عمل ہے، جبکہ "زیارت” کا حقیقی مفہوم بارگاہِ امام علیہ السلام میں حاضر ہونا ہے۔




