پاکستان

چہلمِ شہدائے کربلا: گلگت بلتستان میں فول پروف سکیورٹی اور سخت انتظامات کی ہدایت

چہلمِ شہدائے کربلا: گلگت بلتستان میں فول پروف سکیورٹی اور سخت انتظامات کی ہدایت

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین نے چہلمِ شہدائے کربلا کے جلوسوں کے لیے فول پروف سکیورٹی، سی سی ٹی وی نگرانی، مؤثر ٹریفک پلان اور تمام کنٹرول رومز کو فعال رکھنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں، محکمہ صحت، ریسکیو 1122 اور ضلعی انتظامیہ کو ہائی الرٹ رہنے، اضافی نفری کی فوری تعیناتی، داخلی و خارجی راستوں کی سخت نگرانی اور سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد پھیلانے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کا بھی حکم دیا۔

امن و امان سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس میں صوبائی حکام نے چہلم کے سکیورٹی اور انتظامی انتظامات پر تفصیلی بریفنگ بھی دی۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button