چذابہ سرحد سے زائرانِ امام حسین علیہ السلام کی بلا رکاوٹ آمد و رفت جاری؛ الشیب بارڈر کے ذریعہ 21 ہزار سے زائد زائر عراق میں داخل
چذابہ سرحد سے زائرانِ امام حسین علیہ السلام کی بلا رکاوٹ آمد و رفت جاری؛ الشیب بارڈر کے ذریعہ 21 ہزار سے زائد زائر عراق میں داخل
ایران اور عراق کے درمیان واقع سرحدی گزرگاہوں پر زائرانِ اربعینِ حسینیؑ کی آمد و رفت بغیر کسی رکاوٹ کے نہایت منظم انداز میں جاری ہے۔
الشیب–چذابہ سرحدی گزرگاہ، جو زائرین کی آمد و رفت کے اہم مراکز میں سے ایک ہے، ان دنوں مختلف ممالک سے آنے والے حضرت امام حسین علیہ السلام کے عاشق زائرین سے آباد ہے۔
عراقی سرکاری خبر رساں ایجنسی (واع) کے مطابق، الشیب (چذابہ) سرحدی گزرگاہ کے ڈائریکٹر محمود طہ محمود نے بتایا کہ زائرین کی آمد و رفت بلا تعطل جاری ہے۔ اب تک اس سرحد کے ذریعے 21 ہزار 293 زائر عراق میں داخل ہو چکے ہیں، جبکہ 7 ہزار 884 افراد عراق سے واپس جا چکے ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ان زائرین کی اکثریت ایرانیوں پر مشتمل ہے، تاہم دیگر ممالک کے زائرین بھی اس سرحد کے ذریعہ عراق پہنچ رہے ہیں، جن میں 82 پاکستانی، 67 افغان اور 22 دیگر ممالک کے زائر شامل ہیں، جو عظیم الشان اربعین واک میں شرکت کے لئے کربلائے معلیٰ کا رخ کر رہے ہیں۔




