مقدس مقامات اور روضے
اربعین حسینیؑ زائرین کی حضرت روضہ امیرالمؤمنین علیہ السلام پر پرشکوہ حاضری
اربعین حسینیؑ زائرین کی حضرت روضہ امیرالمؤمنین علیہ السلام پر پرشکوہ حاضری
اربعین حسینیؑ کے ایام قریب آنے کے ساتھ ہی نجف اشرف میں حضرت امیرالمؤمنین امام علی علیہ السلام کے روضۂ اقدس کے صحنوں اور رواقوں میں زائرینِ اربعین کی بڑی تعداد عقیدت و محبت کے ساتھ حاضری دے رہی ہے۔
شیعہ نیوز ایجنسی کے مطابق، نجف اشرف سے جاری ہونے والی تازہ تصاویر میں دنیا بھر سے آنے والے عاشقانِ اہلِ بیت علیہم السلام کا والہانہ اور روح پرور اجتماع دکھائی دیتا ہے، جو کربلائے معلیٰ روانگی سے قبل بارگاہِ علوی میں حاضری دے کر اپنی عقیدت کا اظہار اور اہلِ بیت علیہم السلام سے تجدیدِ عہد کر رہے ہیں۔




