پاکستان

مولانا علی جوہر یونیورسٹی کو عبوری راحت، ہائی کورٹ نے مداخلت سے انکار کر دیا

مولانا علی جوہر یونیورسٹی کو عبوری راحت، ہائی کورٹ نے مداخلت سے انکار کر دیا

پریاگ راج: الہ آباد ہائی کورٹ نے مولانا علی جوہر ٹرسٹ کی درخواست نمٹاتے ہوئے کہا ہے کہ چونکہ مرادآباد ڈویژنل کمشنر یونیورسٹی کی 38 عمارتوں کے انہدام پر پہلے ہی عبوری روک لگا چکے ہیں، اس لئے عدالت کو اس مرحلے پر مداخلت کی ضرورت نہیں۔

رامپور ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے 15 جولائی کو 40 میں سے 38 عمارتیں غیر منظور شدہ قرار دے کر منہدم کرنے کا حکم دیا تھا، جس پر طلبہ اور اساتذہ احتجاج کر رہے تھے۔

عبوری راحت کے بعد احتجاج عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے، جبکہ معاملے کی اگلی سماعت 3 اگست کو مرادآباد ڈویژنل کمشنر کی عدالت میں ہوگی۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button