پاکستان

ہندوستان: شہیدانِ کربلا کی یاد میں لکھنؤ میں مجالسِ عزا کا سلسلہ جاری، علماء نے فلسفۂ حسینی اجاگر کیا

هندوستان: شہیدانِ کربلا کی یاد میں لکھنؤ میں مجالسِ عزا کا سلسلہ جاری، علماء نے فلسفۂ حسینی اجاگر کیا

لکھنو۔ شہیدانِ کربلا کی عظیم قربانیوں کی یاد میں اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں محرم الحرام کی مناسبت سے مجالسِ عزا اور عزاداری کا سلسلہ پورے عقیدت و احترام کے ساتھ جاری ہے۔
شہر کے مختلف امام بارگاہوں، عزاخانوں اور مومنین کے گھروں میں منعقد ہونے والی مجالس میں علمائے کرام اور ذاکرین واقعۂ کربلا کے مختلف پہلوؤں کو بیان کرتے ہوئے حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے جانثار ساتھیوں کی لازوال قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کر رہے ہیں۔

سجاد باغ کالونی میں واقع حسینیہ قائمہ خاتون مرحومہ میں منعقدہ مجلس سے مولانا سید حسن متقی میثم زیدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ واقعۂ کربلا حق، عدل، صبر اور استقامت کی ایسی روشن مثال ہے جو ہر دور کے انسان کے لئے مشعلِ راہ ہے۔

تاریخی آصفی امام باڑہ میں منعقد مجلس سے مولانا سید کلب احمد نقوی نے خطاب کیا، جبکہ کربلا دیانت الدولہ سمیت شہر کے دیگر عزاخانوں اور امام بارگاہوں میں بھی مجالسِ عزا اور نوحہ و ماتم کا سلسلہ جاری رہا۔

ادھر خواتین کی مجالس بھی مختلف مقامات پر منعقد ہو رہی ہیں، جہاں ذاکرات واقعۂ کربلا، سیرتِ اہلِ بیت علیہم السلام اور حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے صبر، استقامت اور پیغامِ کربلا پر روشنی ڈال رہی ہیں۔

مجالسِ عزا میں عزاداران کی بڑی تعداد شریک ہو رہی ہے، جبکہ مقررین نے اس امر پر زور دیا کہ واقعۂ کربلا انسانیت، عدل، آزادی اور ظلم کے خلاف استقامت کا ابدی درس دیتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button