بلوچستان میں اسکولوں میں جسمانی سزا پر مکمل پابندی، زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ
بلوچستان میں اسکولوں میں جسمانی سزا پر مکمل پابندی، زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ
کوئٹہ: بلوچستان حکومت کے محکمہ تعلیم نے صوبے بھر کے سرکاری اور نجی اسکولوں میں طلبہ کو جسمانی سزا دینے پر مکمل پابندی عائد کرتے ہوئے زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ کر دی ہے۔
اعلامیے کے مطابق اساتذہ اور اسکول اسٹاف کو بچوں کے ساتھ احترام، وقار اور مثبت رویہ اپنانے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ نظم و ضبط کے لیے اصلاحی اور بچوں کے حقوق پر مبنی طریقہ کار اختیار کرنے پر زور دیا گیا ہے۔ ہر اسکول میں شکایات کے اندراج کے لیے کمپلینٹ رجسٹر رکھنے اور خلاف ورزی کی صورت میں فوری کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
مزید کہا گیا ہے کہ اسلام آباد میں پہلے ہی اس حوالے سے قانون سازی کے بعد جسمانی سزا کو قابلِ سزا جرم قرار دیا جا چکا ہے، جس کے تحت مختلف نوعیت کی بدسلوکی پر قید اور جرمانے کی سزائیں مقرر ہیں۔




