پاکستانخبریں

لاہور میں فائرنگ، ایم پی اے کے سابق امیدوار عبداللہ طاہر کو قتل کردیا گیا

لاہور میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایم پی اے کے سابق امیدوار عبداللہ طاہر کو قتل کر دیا۔ 

پولیس کے مطابق واقعہ غالب مارکیٹ میں ایک میڈیکل اسٹور کے سامنے پیش آیا۔  نامعلوم افراد نے عبداللّٰہ طاہر کو گولیاں مار کر قتل کر دیا اور فرار ہو گئے۔

واقعے کے فوری بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکھٹے کیے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول پرائیویٹ ٹھیکیداری کا کام کرتا تھا اور ڈاکٹر کے پاس چیک اپ کے لئے گیا تھا۔ فائرنگ کی زد میں آ کر ڈاکٹر بھی زخمی ہوا جسے طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کر دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button