مقدس مقامات اور روضے

کربلائے معلیٰ میں حوزۂ علمیہ حضرت سید الشہداء علیہ السلام کی جانب سے زائرینِ اربعین کی میزبانی

کربلائے معلیٰ میں حوزۂ علمیہ حضرت سید الشہداء علیہ السلام کی جانب سے زائرینِ اربعین کی میزبانی

کربلائے معلیٰ میں واقع حوزۂ علمیہ حضرت سید الشہداء علیہ السلام، مرجعِ عالی قدر آیت اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی کی ہدایات کی روشنی میں ہر سال کی طرح اس سال بھی زائرینِ اربعین حضرت امام حسین علیہ السلام کی میزبانی اور خدمت میں مصروف ہے۔

حرمِ مطہر حضرت امام حسین علیہ السلام کے باب القبلہ کے قریب واقع اس علمی مرکز میں زائرین کے لئے رہائش، آرام اور دیگر ضروری سہولیات کا مناسب انتظام کیا گیا ہے۔

اس مرکز میں روزانہ مختلف ممالک سے آنے والے سینکڑوں زائرینِ حسینی قیام کرتے ہیں، جن کی خدمت اور پذیرائی عقیدت و اخلاص کے ساتھ انجام دی جاتی ہے۔

حوزۂ علمیہ حضرت سید الشہداء علیہ السلام میں زائرین کی میزبانی کا یہ سلسلہ آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی کی ان مسلسل ہدایات پر عمل کا مظہر ہے، جن میں زائرینِ حضرت اباعبداللہ الحسین علیہ السلام کے احترام، اکرام اور ہر ممکن خدمت کو عظیم دینی سعادت قرار دیا گیا ہے۔

اربعینِ حسینی کے موقع پر دنیا بھر سے لاکھوں عاشقانِ اہلِ بیت علیہم السلام کربلائے معلیٰ پہنچتے ہیں، جن کی خدمت کے لئے مختلف دینی و فلاحی ادارے اپنی استطاعت کے مطابق انتظامات کرتے ہیں۔

حوزۂ علمیہ حضرت سید الشہداء علیہ السلام بھی اسی جذبۂ خدمت کے تحت زائرین کو رہائش اور دیگر ضروری سہولیات فراہم کر رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button