افریقہخبریں

مڈغاسکر :حضرت رقیہ سلام اللہ علیہا کی شہادت کے موقع پر بیمار بچوں کی عیادت

حضرت رقیہ سلام اللہ علیہا کی شہادت کی مناسبت سے مڈغاسکر کے شہر ماہاجانگا میں آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کے مقلدین نے انسان دوستی اور خدمتِ خلق کی ایک خوبصورت مثال پیش کرتے ہوئے بیمار بچوں کی عیادت کی۔

اس سلسلہ میں مقلدین نے شہر کے سب سے بڑے اسپتال کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مختلف وارڈز میں زیرِ علاج بچوں کی عیادت کی، ان کی دلجوئی کی اور ان کے اہلِ خانہ سے اظہارِ ہمدردی کیا۔

اس موقع پر بچوں میں کھلونے اور مختلف غذائی اشیاء بھی تقسیم کی گئیں تاکہ ان کے چہروں پر مسکراہٹ لائی جا سکے۔ علاوہ ازیں، مریض بچوں کی ضرورت کے مطابق ادویات فراہم کرکے انہیں بطورِ تحفہ پیش کی گئیں۔

واضح رہے کہ مڈغاسکر میں ہر سال 10 صفر کو حضرت رقیہ سلام اللہ علیہا کی شہادت کی یاد عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جاتی ہے، اور اس مناسبت سے مختلف مذہبی، سماجی اور فلاحی پروگراموں کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button