عراق
بصرہ میں دفترِ آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی کے مدیر کی امام حسین علیہ السلام میڈیا کمپلیکس ٹاور میں آمد
بصره میں دفترِ آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی کے مدیر کی امام حسین علیہ السلام میڈیا کمپلیکس ٹاور میں آمد
مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی کے بصرہ دفتر کے مدیر، حجۃ الاسلام شیخ نزار الحسن نے امام حسین علیہ السلام میڈیا کمپلیکس ٹاور کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے کمپلیکس کے مدیر حجت الاسلام والمسلمین شیخ مصطفی محمدی سے ملاقات اور گفتگو کی۔
شیعہ نیوز ایجنسی کے مطابق، اس ملاقات میں دونوں شخصیات نے اربعین کے عظیم پیدل مارچ کی مؤثر میڈیا کوریج، کروڑوں زائرینِ امام حسین علیہ السلام کی موجودگی کی خبروں کو مزید بہتر انداز میں دنیا تک پہنچانے اور میڈیا کوریج کے معیار کو بلند کرنے کے مختلف طریقوں پر تبادلۂ خیال کیا۔




