شیعہ میڈیا اور ادارے
کربلا کے شعبۂ اطلاعات و روابط کے ذمہ داران کی امام حسین علیہ السلام میڈیا گروپ کے ڈائریکٹر سے ملاقات

اربعین حسینیؑ کے موقع پر میڈیا رابطوں اور اطلاعاتی ہم آہنگی کے سلسلہ میں کربلا کے شعبۂ اطلاعات و روابط کے دفتر کے ڈائریکٹر میثاق طالب اور شعبۂ روابطِ کربلائے معلیٰ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر علی الصباغ نے امام حسین علیہ السلام میڈیا گروپ کے مرکزی ٹاور کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ مصطفی محمدی سے ملاقات کی۔
شیعہ نیوز ایجنسی کے مطابق، ملاقات کے دوران اربعین حسینیؑ کی میڈیا کوریج، اطلاعاتی تعاون اور باہمی رابطوں کے فروغ سے متعلق امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر کربلا کے شعبۂ اطلاعات کے یہ اعلیٰ عہدیدار امام حسین علیہ السلام میڈیا گروپ کے عربی چینل کے براہِ راست نشر ہونے والے خصوصی پروگرام "بتوقيت الأربعين” میں بطورِ مہمان خصوصی بھی شریک ہوئے۔




