پاکستان

لاہور میں طوفانی بارش، شہری علاقے زیرِ آب؛ 2 افراد جاں بحق، کئی اضلاع میں سیلابی صورتحال کا خدشہ

لاہور میں طوفانی بارش، شہری علاقے زیرِ آب؛ 2 افراد جاں بحق، کئی اضلاع میں سیلابی صورتحال کا خدشہ

لاہور میں 6 گھنٹے تک جاری رہنے والی موسلادھار بارش نے شہر کو متاثر کر دیا، متعدد علاقے زیرِ آب آگئے جبکہ ڈی ایچ اے اور ہربنس پورہ انڈر پاس پانی بھرنے کے باعث بند کرنا پڑے۔

تاج پورہ اور ایئرپورٹ کے اطراف پانی گھروں میں داخل ہوگیا، کئی گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بھی متاثر ہوئیں۔

فیروز پور روڈ پر حادثے میں دو بھائی جاں بحق جبکہ چھت گرنے کے واقعات میں چار افراد زخمی ہوگئے۔

واسا حکام نے بارش رکنے کے بعد بیشتر انڈر پاس کلیئر کرنے کا دعویٰ کیا، تاہم 99 بجلی فیڈرز متاثر ہونے سے بحالی کا کام جاری ہے۔

گوجرانوالا، شکرگڑھ اور دیگر اضلاع میں بھی بارشوں کا سلسلہ جاری رہا، نشیبی علاقوں میں پانی داخل ہوگیا۔

منڈی بہاء الدین میں فصلوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے، جبکہ دریائے چناب میں نچلے سے درمیانے درجے کے سیلابی ریلے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ سرگودھا کے 41 دیہات بھی ممکنہ متاثرہ علاقوں میں شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button