یورپ

فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا قانون منظور

پیرس: فرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی کا قانون منظور کر لیا ہے، جس کا نفاذ جنوری 2027ء سے متوقع ہے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق نئے قانون کے تحت سوشل میڈیا استعمال کرنے والے افراد کے لیے عمر کی تصدیق لازمی ہوگی۔

فرانسیسی حکومت کا کہنا ہے کہ یہ اقدام بچوں کی ذہنی صحت اور سوشل میڈیا کے منفی اثرات سے تحفظ کے لیے کیا گیا ہے۔ فرانس یورپ کا پہلا ملک بننے جا رہا ہے جو کم عمر افراد کی سوشل میڈیا تک رسائی کو قانونی طور پر محدود کرے گا، جبکہ برطانیہ اور یورپی یونین بھی اسی نوعیت کے اقدامات پر غور کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button