پاکستانخبریں

پنجاب میں 96 لاکھ بچے اسکولوں سے باہر، محکمہ تعلیم کا انکشاف

لاہور: پنجاب اسمبلی میں محکمہ اسکول ایجوکیشن کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ صوبے میں 5 سے 16 سال کی عمر کے تقریباً 96 لاکھ بچے اسکولوں سے باہر ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان بیورو آف اسٹیٹسٹکس کی مردم شماری 2023ء کے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ ملک کی 45 میں سے پنجاب کی 30 تحصیلوں میں آؤٹ آف اسکول بچوں کی تعداد زیادہ ہے۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن نے بتایا کہ بچوں کو تعلیمی نظام میں شامل کرنے کے لیے انرولمنٹ مہم سمیت مختلف اقدامات شروع کیے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button