خبریںدنیا

غزہ کے پناہ گزین کیمپوں میں چکن پاکس پھیل گیا، ہزاروں بچے متاثر

غزہ۔ اقوامِ متحدہ کے دفتر برائے رابطہ برائے انسانی امور (UN OCHA) نے خبردار کیا ہے کہ غزہ کے بے گھر فلسطینی بچوں میں چکن پاکس تیزی سے پھیل رہا ہے۔ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران تقریباً 9,300 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جن میں نصف سے زائد خان یونس میں سامنے آئے۔

رپورٹ کے مطابق شدید بھیڑ، صاف پانی کی قلت، نکاسیٔ آب کے تباہ نظام اور کچرے کے ڈھیروں کے باعث متعدی بیماریاں تیزی سے پھیل رہی ہیں۔ اقوامِ متحدہ نے غزہ کے صحت کے نظام کو تباہی کے دہانے پر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسپتالوں، ادویات اور طبی سہولیات کی شدید کمی نے انسانی بحران کو مزید سنگین بنا دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button