
عراقی وزارتِ ٹرانسپورٹ نے اربعین حسینی کے موقع پر چار مرکزی ریلوے راستوں سے کربلائے معلیٰ جانے والی خصوصی ٹرینوں کے اوقاتِ کار کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔
الفرات نیوز کے مطابق، حضرت امام حسین علیہ السلام کے زائرین کی ریلوے کے ذریعے نقل و حمل کے اس جامع منصوبے کے تحت خصوصی ٹرینیں شب و روز زائرین کو ان کی منزل تک پہنچانے کی خدمات انجام دیں گی۔
سرکاری حکام کے مطابق تمام ٹرینیں فنی اعتبار سے مکمل طور پر تیار ہیں۔ اس منصوبے کا بنیادی مقصد شاہراہوں پر ٹریفک کے دباؤ میں کمی لانا، زائرین کی آمد و رفت کو آسان، محفوظ اور منظم بنانا، اور اربعین کے دوران لاکھوں زائرین کو بہتر سفری سہولیات فراہم کرنا ہے۔




