خبریںمقدس مقامات اور روضے

اربعین زائرین کی خدمت کے لئے روضۂ مقدس علوی کی وسیع مہم؛ 1500 سے زائد مواکب کو امدادی سامان کی فراہمی

روضۂ مقدس علوی سے وابستہ کمیٹی برائے معاونتِ مواکبِ حسینی نے نجف اشرف میں زائرینِ اربعین کی خدمت انجام دینے والے مواکب کے لئے بنیادی ضروریات اور امدادی سامان کی بڑے پیمانے پر تقسیم کا آغاز کر دیا ہے۔

اس امدادی مہم کا مقصد عوامی مواکب کی خدماتی استعداد میں اضافہ، سہولیات کے معیار کو بہتر بنانا اور امیرالمؤمنین حضرت علی علیہ السلام کے روضۂ مبارک کے اطراف، قدیم شہر اور ملحقہ شاہراہوں پر لاکھوں زائرینِ اربعین کی بہترین میزبانی کو یقینی بنانا ہے۔

الفرات نیوز کے مطابق اس منصوبہ کے تحت چاول، خوردنی تیل، ٹماٹر کا پیسٹ (رب) اور ٹھنڈے پینے کے پانی سمیت ضروری غذائی اشیاء پر مشتمل امدادی پیکیج مواکب میں تقسیم کئے جا رہے ہیں۔

کمیٹی کے ذمہ داران کا کہنا ہے کہ سامان کی تقسیم ایک منظم اور مرحلہ وار منصوبے کے تحت جاری ہے، تاکہ رجسٹرڈ 1500 سے زائد مواکب کو مساوی اور شفاف انداز میں یہ سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

یہ اہم اقدام رضاکارانہ عوامی خدمات کے فروغ، مواکب کی خدماتی صلاحیت میں اضافے اور زیارتِ اربعین جیسے عظیم عالمی اجتماع کے دوران زائرین کو بہتر رفاہی اور خدماتی سہولیات فراہم کرنے کی جانب ایک مؤثر اور قابلِ قدر پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button