بحرین
بحرین میں ایک دہائی سے زائد قید کے بعد 56 سیاسی قیدی رہا، عوام کا پُرتپاک استقبال
بحرین میں ایک دہائی سے زائد قید کے بعد 56 سیاسی قیدی رہا، عوام کا پُرتپاک استقبال
بحرین میں انسانی حقوق کے کارکنوں اور سیاسی قیدیوں سمیت 56 افراد کو ایک دہائی سے زائد عرصہ قید میں رکھنے کے بعد رہا کر دیا گیا۔
یہ قیدی حکومت کے ’’اوپن جیل‘‘ منصوبہ کے تحت رکھے گئے تھے اور بعد ازاں انہیں مرکز الہملہ منتقل کرنے کے بعد اپنے اہلِ خانہ کے حوالے کر دیا گیا۔
الجزیرہ نیوز کے مطابق، ان کی رہائی پر بحرین کے مختلف علاقوں میں عوام نے بھرپور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے پُرتپاک استقبال کیا۔
بحرینی کارکنوں کا کہنا ہے کہ یہ پیش رفت حکومتی جبر و استبداد کے مقابلہ میں بحرین کے عوام، خصوصاً شیعہ برادری، کی مسلسل استقامت اور پُرامن جدوجہد کا ثمر ہے۔




