کربلائے معلیٰ میں حجۃ الاسلام والمسلمین سید امیر مجتہدی سیستانی کی مجموعہ میڈیا امام حسین علیہ السلام کے سربراہ سے ملاقات

حوزہ علمیہ قم کے معروف عالم و فاضل، مرحوم آیت اللہ سید ہادی مجتہدی سیستانی کے فرزند اور مرجع تقلید آیت اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی کے بھتیجے، حجۃ الاسلام والمسلمین سید امیر مجتہدی سیستانی نے مقدس شہر کربلائے معلیٰ میں مجموعہ میڈیا امام حسین علیہ السلام کے مرکزی دفتر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے اس ادارے کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ مصطفیٰ محمدی سے ملاقات اور گفتگو کی۔
شیعہ خبر رساں ایجنسی کے مطابق، اس ملاقات میں عالم اسلام اور تشیع کی ثقافتی صورتحال، نیز شیعہ میڈیا سرگرمیوں کے فروغ اور توسیع کے طریقوں پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
حجۃ الاسلام والمسلمین سید امیر مجتہدی سیستانی نے مجموعہ میڈیا امام حسین علیہ السلام کی خدمات اور کوششوں کو سراہتے ہوئے، اہل بیت علیہم السلام کے پیغام کی ترویج و اشاعت کے لیے جدید ذرائع ابلاغ کے مؤثر استعمال پر زور دیا۔




