خبریں
اقوامِ متحدہ کے سکریٹری جنرل کا انسانی وقار پر زور؛ گوتریس نے ہولناک جرائم کی روک تھام کے لئے اجتماعی ذمہ داری نبھانے کا مطالبہ کیا
اقوامِ متحدہ کے سکریٹری جنرل کا انسانی وقار پر زور؛ گوتریس نے ہولناک جرائم کی روک تھام کے لئے اجتماعی ذمہ داری نبھانے کا مطالبہ کیا
اقوامِ متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے بین الاقوامی سطح پر ہولناک جرائم کی روک تھام کے لئے انسانی وقار، خاندانی نظام اور اجتماعی تعاون کی اہمیت پر زور دیا ہے۔
رائٹرز کے مطابق، انہوں نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ دنیا کے کسی بھی خطے میں رونما ہونے والے ایسے سنگین جرائم کے اثرات پوری انسانیت کو متاثر کرتے ہیں، کیونکہ ہم سب ایک مشترکہ انسانی برادری کا حصہ ہیں۔
گوتریس نے کہا کہ "تحفظ کی ذمہ داری” (Responsibility to Protect) محض ایک اصول نہیں بلکہ پائیدار امن کے حصول کا ایک عملی راستہ ہے، جس کی بنیاد ہر انسان کے وقار، حقوق اور تحفظ کو یقینی بنانے پر قائم ہے۔