خبریںعلم اور ٹیکنالوجی

عالمی ادارۂ صحت کا انتباہ: 2050 تک دنیا میں کینسر کے مریضوں کی تعداد دوگنی ہونے کا خدشہ

عالمی ادارۂ صحت (WHO) نے خبردار کیا ہے کہ اگر حکومتیں کینسر کی روک تھام کو مضبوط بنانے اور علاج میں موجود عدم مساوات کو کم کرنے کے لئے فوری اقدامات نہ کریں تو سنہ 2050 تک دنیا بھر میں ہر سال کینسر کے نئے مریضوں کی تعداد تقریباً 3 کروڑ 50 لاکھ تک پہنچ سکتی ہے۔

خبر رساں ادارے اناطولی کے مطابق، عالمی ادارۂ صحت اور کینسر پر تحقیق کی بین الاقوامی ایجنسی (IARC) کی مشترکہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دنیا بھر میں ہر سال 2 کروڑ 6 لاکھ نئے افراد کینسر کا شکار ہوتے ہیں، جبکہ تقریباً 1 کروڑ افراد اس بیماری کے باعث جان کی بازی ہار جاتے ہیں۔ دل کی بیماریوں کے بعد کینسر دنیا میں اموات کی دوسری بڑی وجہ ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button