سعودی عرب
اخلاقی بے راہ روی کے نیٹ ورکس اور ثقافتی تبدیلیوں کے حوالے سے سعودی سیکیورٹی اداروں کے کردار پر تنقید

خلیج فارس سے متعلق بعض تجزیاتی میڈیا پروگراموں میں سعودی عرب کے سائبر اور سیکیورٹی اداروں کی کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یہ ادارے اخلاقی بے راہ روی کو فروغ دینے والے نیٹ ورکس کے خلاف مؤثر کارروائی کرنے کے بجائے ان کی سرگرمیوں سے چشم پوشی کرتے ہیں، جبکہ ناقدین کے خلاف سخت اقدامات کرتے ہیں، جس کے نتیجے میں معاشرے کی ثقافتی اور مذہبی شناخت میں تبدیلی کی راہ ہموار ہو رہی ہے۔
یوٹیوب چینل "یقظہ” کی ایک رپورٹ کے مطابق، ان تجزیوں میں مغربی غیر اخلاقی طرزِ زندگی کی ترویج، سیاحتی منصوبوں میں غیر ملکی ماڈلز کی شمولیت، اور سعودی حکومت کی موجودہ پالیسیوں کا موازنہ ملک کے بعض سماجی اور شہری کارکنوں کے خلاف کیے جانے والے سخت سیکیورٹی اقدامات سے کیا گیا ہے۔




