علم اور ٹیکنالوجی

صارفین کی رازداری کے لئے نیا خطرہ؛ گوگل کی جانب سے تصاویر اور آڈیو فائلوں کو خفیہ طور پر مصنوعی ذہانت کی تربیت کے لئے استعمال کرنے کا انکشاف

صارفین کی رازداری کے لئے نیا خطرہ؛ گوگل کی جانب سے تصاویر اور آڈیو فائلوں کو خفیہ طور پر مصنوعی ذہانت کی تربیت کے لئے استعمال کرنے کا انکشاف

گوگل نے خاموشی سے اپنی صارفین سے متعلق ڈیٹا جمع کرنے کی پالیسی میں نئی تبدیلیاں نافذ کر دی ہیں۔

ان نئی پالیسیوں کے مطابق، اب یہ ٹیکنالوجی کمپنی صارفین کی جانب سے مختلف سرچ سروسز میں اپ لوڈ کئے گئے تمام مواد کو اپنی مصنوعی ذہانت (AI) کے ماڈلز کی تربیت اور بہتری کے لئے محفوظ کر کے استعمال کر سکتی ہے۔

ٹیکنالوجی کے معروف جریدے کمپیوٹرورلڈ (Computerworld) کی رپورٹ کے مطابق، اس نئی پالیسی کا اطلاق گوگل لینز، وائس سرچ اور گوگل ٹرانسلیٹ جیسی سروسز پر اپ لوڈ کی جانے والی تصاویر، دستاویزات، ویڈیوز اور آڈیو کلپس پر بھی ہوتا ہے۔

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ یہ فیچر تمام گوگل اکاؤنٹس میں بطورِ ڈیفالٹ فعال ہے، لہٰذا جو صارفین اپنی رازداری کا تحفظ چاہتے ہیں، انہیں میڈیا کے ذخیرہ کئے جانے سے متعلق سیٹنگز کو خود جا کر دستی طور پر غیر فعال کرنا ہوگا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button