زیارتِ عاشورا میں "علی بن الحسین” سے مراد حضرت علی اکبر علیہ السلام ہیں، اور "اصحابِ حسینؑ” سے مراد کربلا میں امام حسین علیہ السلام کے ساتھ شہید ہونے والے افراد ہیں: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی
زیارتِ عاشورا میں "علی بن الحسین” سے مراد حضرت علی اکبر علیہ السلام ہیں، اور "اصحابِ حسینؑ” سے مراد کربلا میں امام حسین علیہ السلام کے ساتھ شہید ہونے والے افراد ہیں: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی
مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کے روزانہ علمی نشست کا انعقاد ہفتہ، 18 محرم الحرام 1448ھ کو ہوا۔
اس نشست میں حسبِ سابق حاضرین نے مختلف فقہی مسائل سے متعلق سوالات کئے، جن کے جوابات آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے تفصیل کے ساتھ ارشاد فرمائے۔
زیارتِ عاشورا میں مذکور ” علی بن الحسین” سے مراد کے بارے میں سوال کے جواب میں آپ نے فرمایا: حکم اور موضوع کی مناسبت کو مدنظر رکھتے ہوئے قوی احتمال یہی ہے کہ زیارتِ عاشورا میں "علی بن الحسین” سے مراد حضرت علی اکبر علیہ السلام شہیدِ کربلا ہیں۔
اسی طرح زیارتِ عاشورا میں "اصحابِ الحسین” کے مفہوم کے بارے میں آپ نے فرمایا: "اصحابِ الحسین” سے مراد وہ تمام افراد ہیں جو امام حسین علیہ السلام کے ساتھ کربلا میں شہید ہوئے۔