پاکستان
پاکستان بھر میں آٹے کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ، کراچی میں 20 کلو تھیلا 2900 روپے تک پہنچ گیا
پاکستان بھر میں آٹے کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ، کراچی میں 20 کلو تھیلا 2900 روپے تک پہنچ گیا
ادارۂ شماریات کے مطابق ملک بھر میں آٹے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
کراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا سب سے مہنگا 2900 روپے تک فروخت ہو رہا ہے، جبکہ اسلام آباد، کوئٹہ اور خضدار میں اس کی قیمت 2800 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
دیگر شہروں میں بھی آٹے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے، جس سے متوسط اور کم آمدنی والے طبقے پر مہنگائی کا بوجھ مزید بڑھ گیا ہے۔
شہریوں نے قیمتوں پر قابو پانے کے لیے مؤثر حکومتی اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔




