پاکستانخبریں

خیبرپختونخوا کے اسکولوں میں اے آئی نصاب میں شامل کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے کے سرکاری اسکولوں میں چھٹی سے بارہویں جماعت تک آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) کو نصاب کا حصہ بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے، جس کا اطلاق مارچ 2026 سے ہوگا۔ منصوبے کے تحت موجودہ کمپیوٹر سائنس نصاب میں 35 سے 50 فیصد تک اے آئی سے متعلق مواد شامل کیا جائے گا۔ اے آئی کی تدریس کے لیے صوبے میں 5,525 آئی ٹی لیبارٹریز اور 7,555 آئی ٹی اساتذہ کی ضرورت ہے، جن کی فراہمی کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ حکومت کا مقصد طلبہ کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button