ایشیاءخبریں

کمبوڈیا مسلم سیاحوں کے لئے خصوصی بین الاقوامی نمائش منعقد کرے گا

کمبوڈیا کی وزارتِ سیاحت نے اپنی نئی اقتصادی حکمتِ عملی کے تحت اعلان کیا ہے کہ جولائی کے وسط میں "مہربان دلوں کی سرزمین” کے عنوان سے "بین الاقوامی مسلم سیاحت فورم و نمائش 2026” منعقد کی جائے گی۔

اس اقدام کو کمبوڈیا کی سیاحتی مسابقت بڑھانے اور اسے عالمِ اسلام کے لئے ایک محفوظ، جدید اور ڈیجیٹل سیاحتی مرکز کے طور پر متعارف کرانے کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ بین الاقوامی اعداد و شمار کے مطابق حلال سیاحت کی عالمی منڈی تیزی سے وسعت اختیار کر رہی ہے اور مسلم سیاحوں کا دنیا کے مختلف ممالک کی جانب رجحان مسلسل بڑھ رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، اس نمائش میں شریعت کے مطابق سیاحتی خدمات، حلال سرٹیفکیٹ یافتہ ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس سمیت مسلم سیاحوں کے لیے دستیاب سہولتوں کو نمایاں کیا جائے گا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ مشرقِ وسطیٰ، بھارت اور انڈونیشیا جیسے بڑے سیاحتی بازار کمبوڈیا کے لئے بہترین مواقع فراہم کرتے ہیں، تاہم ہمسایہ ممالک سے مؤثر مقابلے کے لئے ملک میں حلال ریسٹورنٹس کی تعداد اور معیار میں مزید بہتری لانا ناگزیر ہے۔

سرکاری حکام کے مطابق حکومت سیاحتی معیشت کو متنوع بنانے کے لئے حلال سیاحت کے فروغ پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مہمان نوازی کے معیار کو بہتر بنانے، حلال سہولتوں میں اضافے اور مناسب قیمتوں کی فراہمی کے ذریعہ اس تیزی سے ترقی کرتی ہوئی عالمی منڈی سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے، جس سے کمبوڈیا کی سیاحتی صنعت کو طویل مدتی استحکام اور پائیدار ترقی حاصل ہوگی۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button