ترکی میں دہشت گردی کی مالی معاونت کے نیٹ ورک کے خلاف بیک وقت پولیس کارروائی؛ داعش سے وابستہ 39 مشتبہ افراد گرفتار، استنبول میں خفیہ ٹھکانے بے نقاب
ترکی میں دہشت گردی کی مالی معاونت کے نیٹ ورک کے خلاف بیک وقت پولیس کارروائی؛ داعش سے وابستہ 39 مشتبہ افراد گرفتار، استنبول میں خفیہ ٹھکانے بے نقاب
ترکی کے سیکیورٹی حکام نے استنبول کے 43 مختلف مقامات پر ایک وسیع اور بیک وقت کارروائی کرتے ہوئے شدت پسند سنی دہشت گرد تنظیم داعش سے وابستہ 39 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔
حکام کے مطابق یہ نیٹ ورک انتہا پسند عناصر کی تنظیم اور رہنمائی میں سرگرم تھا اور شدت پسند نظریات کو فروغ دینے کے لئے غیر مجاز مساجد اور انجمنوں کو بھرتی کے مراکز کے طور پر استعمال کر رہا تھا۔
راشا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق یہ کارروائی استنبول کی انسدادِ دہشت گردی پولیس اور استغاثہ کے باہمی تعاون سے انجام دی گئی۔
تحقیقات کے مطابق ملزمان زکوٰۃ اور صدقات جمع کرنے کے نام پر دہشت گردی کی مالی معاونت کر رہے تھے۔
کارروائی کے دوران ان کے خفیہ ٹھکانوں سے اسلحہ، ایک ڈرون اور متعدد ڈیجیٹل آلات بھی برآمد کر کے ضبط کر لئے گئے۔




