ایشیاء
فلپائن میں ٹال آتش فشاں کا اچانک دھماکا، 1200 میٹر بلند راکھ کا بادل
فلپائن میں ٹال آتش فشاں کا اچانک دھماکا، 1200 میٹر بلند راکھ کا بادل
فلپائن کے دارالحکومت منیلا کے قریب واقع ٹال آتش فشاں میں اچانک فریاٹو میگمیٹک نوعیت کا زور دار دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں راکھ اور بھاپ کا تقریباً 1200 میٹر بلند بادل فضا میں پھیل گیا۔
دھماکہ چند منٹ جاری رہا اور بعد ازاں آہستہ آہستہ تحلیل ہو گیا۔
فلپائن کے ادارہ برائے آتش فشانیات کے مطابق واقعے کے بعد کسی بڑے زلزلے یا خطرناک سرگرمی میں اضافے کے آثار نہیں ملے، اسی لئے الرٹ لیول 1 برقرار رکھا گیا ہے۔ تاہم حکام نے خبردار کیا ہے کہ آتش فشاں میں معمولی دھماکے، راکھ باری اور گیسوں کا اخراج جاری رہ سکتا ہے۔
حکام نے ٹال آتش فشاں کے خطرناک زون میں داخلے اور غیر ضروری آمد و رفت پر پابندی برقرار رکھتے ہوئے قریبی آبادیوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔




