برطانیہ میں پناہ گزینوں سے سرکاری امدادی اخراجات کی واپسی کا نیا منصوبہ
برطانیہ میں پناہ گزینوں سے سرکاری امدادی اخراجات کی واپسی کا نیا منصوبہ
برطانوی حکومت نے پارلیمنٹ میں ایک نیا بل پیش کیا ہے، جس کے مطابق برطانیہ میں پناہ حاصل کرنے والے افراد کو ملازمت ملنے اور آمدنی شروع ہونے کے بعد، ان کے پناہ کے مقدمہ کی کارروائی کے دوران رہائش اور سرکاری مالی امداد پر آنے والے تقریباً 10000 پاؤنڈ کے اخراجات بتدریج حکومت کو واپس کرنا ہوں گے۔
مجوزہ بل کے تحت، اہل بالغ پناہ گزینوں کے لیے مستقل رہائش (Permanent Residency) حاصل کرنے سے قبل اس رقم کی ادائیگی لازمی قرار دی گئی ہے۔
بی بی سی فارسی کے مطابق، برطانیہ کی وزیرِ داخلہ شبانہ محمود نے اس بل کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ پناہ گزینوں کو تحفظ اور سہولتیں فراہم کرنا جہاں ان کا حق ہے، وہیں ان پر یہ ذمہ داری بھی عائد ہوتی ہے کہ اگر وہ مالی طور پر استطاعت رکھتے ہوں تو حکومت اور برطانوی عوام کی جانب سے فراہم کی گئی امداد کا مناسب طور پر معاوضہ ادا کریں۔




