یورپ میں حلال غذائی مصنوعات کی مارکیٹ میں غیر معمولی وسعت؛ 2033 تک حجم 1.1 کھرب ڈالر تک پہنچنے کی پیش گوئی
یورپ میں حلال غذائی مصنوعات کی مارکیٹ میں غیر معمولی وسعت؛ 2033 تک حجم 1.1 کھرب ڈالر تک پہنچنے کی پیش گوئی
یورپ میں حلال غذائی مصنوعات کی مارکیٹ آبادی کے بدلتے ہوئے رجحانات، اخلاقی اصولوں کے مطابق تیار کی جانے والی غذاؤں کی بڑھتی ہوئی طلب اور مستند حلال سرٹیفکیٹ یافتہ مصنوعات کی مقبولیت کے باعث تیزی سے فروغ پا رہی ہے۔
اندازوں کے مطابق 2024 میں اس مارکیٹ کا حجم تقریباً 491 ارب امریکی ڈالر تھا، جو سالانہ 9.34 فیصد کی اوسط شرحِ نمو کے ساتھ بڑھتے ہوئے 2033 تک تقریباً 1 ہزار 96 ارب (1.096 کھرب) امریکی ڈالر تک پہنچ جائے گا۔
فرانسیسی خبر رساں ویب سائٹ آل افریک Rd ⁷ (AllAfrica) کے مطابق، اس غیر معمولی ترقی کی بنیادی وجہ فرانس، برطانیہ اور جرمنی جیسے ممالک میں مسلم آبادی میں مسلسل اضافہ اور نوجوان مسلم صارفین کی بڑھتی ہوئی قوتِ خرید ہے، جو مارکیٹ کو اعلیٰ معیار، پریمیم اور مستند حلال مصنوعات کی جانب لے جا رہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق، حلال مصنوعات کے صحت، صفائی اور اخلاقی معیار نے غیر مسلم صارفین کی دلچسپی بھی بڑھائی ہے۔ اسی وجہ سے یہ مارکیٹ اب صرف گوشت تک محدود نہیں رہی بلکہ دودھ اور دودھ سے تیار کردہ مصنوعات، تیار شدہ غذائیں، منجمد خوراک اور نامیاتی (آرگینک) مصنوعات تک بھی وسعت اختیار کر چکی ہے۔




