علم اور ٹیکنالوجی

"فائیو آئیز" انٹیلی جنس اتحاد کا سنگین انتباہ؛ جدید مصنوعی ذہانت عالمی سائبر سیکیورٹی کے لئے نیا چیلنج

امریکہ، برطانیہ، کینیڈا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ پر مشتمل انٹیلی جنس اتحاد "فائیو آئیز” (Five Eyes) نے خبردار کیا ہے کہ جدید فرنٹیئر آرٹیفیشل انٹیلی جنس (Frontier AI) ٹیکنالوجیز ہیکنگ کے طریقۂ کار اور جارحانہ سائبر صلاحیتوں میں تیزی سے انقلابی تبدیلیاں لا رہی ہیں، جن سے نمٹنے کے لئے فوری، مؤثر اور مربوط اقدامات ناگزیر ہو چکے ہیں۔

اتحاد کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سائبر خطرات کی رفتار اب برسوں نہیں بلکہ چند مہینوں میں تبدیل ہو رہی ہے، اس لئے سائبر دفاعی اداروں کو بھی مصنوعی ذہانت سے استفادہ کرتے ہوئے سسٹمز میں موجود کمزوریوں کی بروقت نشاندہی اور ان کا فوری تدارک کرنا ہوگا۔

خبر رساں ادارہ رائٹرز (Reuters) کے مطابق، یہ انتباہ جدید ترین اے آئی ماڈلز، جیسے "مائتھوس” (Mythos) اور OpenAI کے "GPT-5.5-Cyber” کے حوالے سے بڑھتی ہوئی تشویش کے پیشِ نظر جاری کیا گیا ہے۔

ان ماڈلز کے بارے میں خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ پیچیدہ اور نقصان دہ سائبر حملوں کی منصوبہ بندی اور ان پر عمل درآمد کو پہلے کے مقابلے میں کہیں زیادہ تیز اور مؤثر بنا سکتے ہیں۔
صورتحال کی سنگینی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ امریکی سائبر سیکیورٹی اینڈ انفرااسٹرکچر سیکورٹی ایجنسی (CISA) نے مصنوعی ذہانت سے بڑھتے ہوئے سائبر خطرات کے پیشِ نظر سرکاری ڈیجیٹل نظاموں میں سیکیورٹی خامیوں کے ازالے کی مہلت کم کرکے صرف 3 دن مقرر کر دی ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button