افغانستان
کابل میں زور دار دھماکہ، خوفناک آگ سے شہر دھویں کی لپیٹ میں
کابل میں زور دار دھماکہ، خوفناک آگ سے شہر دھویں کی لپیٹ میں
افغانستان کے دارالحکومت کابل کے علاقے پروان سوہ میں ہونے والے زور دار دھماکے کے بعد خوفناک آگ بھڑک اٹھی، جس کے باعث شہر بھر میں سیاہ دھویں کے بادل چھا گئے۔ آگ کی زد میں متعدد فیول ٹینکرز بھی آ گئے، جبکہ دھماکے کی آواز شہر کے مختلف علاقوں تک سنی گئی۔
حکام نے تاحال دھماکے کی نوعیت، ممکنہ جانی نقصان یا اس کے ذمہ دار عناصر کے حوالے سے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا ہے۔




