اسکاٹ لینڈ میں 5 ہزار افراد کا احتجاج؛ اسلام دشمن حملوں اور انتہا پسند دائیں بازو کے خلاف عوامی مظاہرہ
اسکاٹ لینڈ میں 5 ہزار افراد کا احتجاج؛ اسلام دشمن حملوں اور انتہا پسند دائیں بازو کے خلاف عوامی مظاہرہ
اسکاٹ لینڈ کے دارالحکومت ایڈنبرا میں تقریباً 5 ہزار افراد نے مسلمانوں پر ہونے والے اسلام دشمن حملوں کے خلاف ایک بڑے احتجاجی مارچ میں شرکت کی۔
نسل پرستی کے خلاف منعقد ہونے والی اس ریلی کا عنوان "ہماری سڑکیں ہمیں واپس دو” تھا، جس کا انعقاد ایک مقامی مسجد کے نمازیوں سمیت پانچ مسلمانوں پر چاقو سے کیے گئے حملوں کے ردِعمل میں کیا گیا۔
برطانوی اخبار دی انڈیپنڈنٹ کے مطابق، یہ مظاہرہ انسانی حقوق کے کارکنوں اور مختلف سول سوسائٹی تنظیموں کی اپیل پر منعقد ہوا، جس میں شرکاء نے نسل پرستی، اسلام دشمنی اور انتہا پسند دائیں بازو کے گروہوں کے خلاف مؤثر کارروائی کا مطالبہ کیا۔
دوسری جانب حملوں کے مرکزی ملزم کو دہشت گردانہ محرک کے تحت اقدامِ قتل اور دیگر سنگین الزامات کے تحت گرفتار کر لیا گیا ہے۔




