ایشیاء
سری لنکا میں یومِ عاشورا پر عزاداری اور شہدائے کربلا علیہم السلام کو خراج عقیدت

مشرقی سری لنکا کے شہر والا چینا میں واقع حسینیہ "اتحادِ محبینِ اہلِ بیت علیہم” میں یومِ عاشورا کے موقع پر حضرت امام حسین علیہ السلام اور شہدائے کربلا کی یاد میں مجلسِ عزا منعقد ہوئی۔ جس میں ایک کثیر تعداد میں مومنین نے شرکت کی۔
مجلس عزا کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا بعدہ شہدائے کربلا کو منظوم نذرانہ عقیدت پیش کیا گیا۔
خطاب کرتے ہوئے مولانا عبدالستار نے واقعۂ کربلا کے ابدی پیغام، حضرت ابو الفضل العباس علیہ السلام کی وفاداری اور حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے صبر و استقامت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ کربلا حق، عدل، قربانی اور ظلم کے خلاف استقامت کا لازوال درس دیتی ہے۔
مجلس کا اختتام امامِ زمانہؑ کے ظہور کی تعجیل کے لئے دعائے فرج اور شہدائے کربلا سے تجدیدِ عہد کے ساتھ ہوا۔




