افغانستان

کابل میں شیعہ ٹی وی چینل "تمدن” کے دفتر پر طالبان کی کارروائی، نشریات معطل

کابل میں شیعہ ٹی وی چینل "تمدن” کے دفتر پر طالبان کی کارروائی، نشریات معطل

افغانستان کے شیعہ ٹیلی ویژن نیٹ ورک "تمدن” کی انتظامیہ نے ایک سرکاری بیان میں اعلان کیا ہے کہ منگل 23 جون 2026 کی صبح طالبان سکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے مرکزی دفتر پر کارروائی کے بعد چینل کی نشریات مکمل طور پر بند ہو گئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ٹی وی نیٹ ورک کی انتظامیہ نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں افغانستان کے مؤمنین اور عزادارانِ امام حسین علیہ السلام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس صورتِ حال پر گہری نظر رکھیں اور آئندہ پیش آنے والی پیش رفت کے حوالے سے باخبر رہیں۔

یہ دوسرا موقع ہے کہ طالبان حکومت نے ٹی وی تمدن کے خلاف کارروائی کی ہے۔

اس سے قبل بھی طالبان کی وزارتِ انصاف نے اس دعوے کے تحت کہ چینل اور دینی مدرسہ "خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وآلہ” کی زمین سرکاری ملکیت ہے، ان مقامات کو اپنے قبضے میں لینے کی کوشش کی تھی، تاہم اس وقت افغانستان کی شیعہ برادری کی پُرامن اور شہری مزاحمت کے باعث یہ کوشش کامیاب نہیں ہو سکی تھی۔

محرم الحرام کے ایام میں اس مذہبی میڈیا ادارے کی نشریات اچانک بند کئے جانے کے بعد شہریوں، سماجی کارکنوں اور ثقافتی حلقوں کی جانب سے مختلف ردِعمل سامنے آئے ہیں۔

ناقدین اس اقدام کو افغانستان میں آزاد ذرائع ابلاغ اور شیعہ برادری پر بڑھتے ہوئے دباؤ کا حصہ قرار دے رہے ہیں۔

تاہم طالبان حکام کی جانب سے تاحال اس مرکز پر کارروائی اور نشریات کی معطلی کی وجوہات کے بارے میں کوئی باضابطہ وضاحت یا سرکاری مؤقف جاری نہیں کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button