مقدس مقامات اور روضے

کربلا میں روز عاشورا کی عزاداری کی اسمارٹ نگرانی؛ دو ہزار جدید کیمروں کی تنصیب

کربلا میں روز عاشورا کی عزاداری کی اسمارٹ نگرانی؛ دو ہزار جدید کیمروں کی تنصیب

روضۂ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبۂ مواصلات نے اعلان کیا ہے کہ تاسوعا اور عاشورائے حسینی کے موقع پر کربلائے معلیٰ میں تقریباً 2000 جلیل اسمارٹ کیمرے نصب کئے گئے ہیں، جو جدید ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت (AI) سے لیس ہیں۔

مڈل ایسٹ نیوز کے مطابق ان نظاموں میں حرارتی کیمرے، زائرین کی تعداد شمار کرنے والے آلات اور چہرہ شناسی کی ٹیکنالوجی شامل ہے، جنہیں کربلا کے قدیم علاقے میں نصب کیا گیا ہے۔

اس منصوبے کا مقصد زائرین کے ہجوم کا مؤثر انتظام، رکضۂ طویریج کی عزاداری کی لمحہ بہ لمحہ نگرانی، غیر معمولی ازدحام کی بروقت نشاندہی اور زائرین کی سلامتی و تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button