پاکستانماتمی انجمنیں اور حسینی شعائر
کربلا حق و استقامت کا ابدی درس ہے، علامہ شہنشاہ حسین نقوی

کراچی: پاک محرم ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام عشرۂ محرم الحرام 1448ھ کی مجلسِ عزا نشتر پارک کراچی میں منعقد ہوئی، جس میں ہزاروں عزاداروں نے شرکت کی۔
مجلس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی نے کہا کہ واقعۂ کربلا صرف ایک تاریخی سانحہ نہیں بلکہ حق، انصاف، صداقت، صبر اور استقامت کا ابدی پیغام ہے۔ انہوں نے کہا کہ کربلا ہر دور میں انسانیت کے لیے مشعلِ راہ ہے اور مظلوموں کو ظلم کے خلاف آواز بلند کرنے کا حوصلہ فراہم کرتی ہے۔
علامہ نقوی نے کہا کہ حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے باوفا اصحاب کی عظیم قربانیوں نے اسلام کی حقیقی روح کو زندہ رکھا، جبکہ کربلا کا پیغام امتِ مسلمہ کو اتحاد، حق پر ثابت قدمی اور ظلم کے خلاف جدوجہد کی تلقین کرتا ہے۔
مجلس میں شہر بھر سے عزاداروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور شہدائے کربلا کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔




