شیعہ مرجعیت

اگر امام حسین علیہ السلام کی شہادت نہ ہوتی تو آج رسولِ خدا صلی اللہ علیہ وآلہ کا نام باقی نہ رہتا اور نماز قائم نہ ہوتی: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی

مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی کا روزانہ علمی نشست، 28 ذی الحجہ 1447 ہجری کو منعقد ہوئی۔

اس نشست میں حسبِ سابق حاضرین کی جانب سے مختلف فقہی مسائل کے بارے میں پوچھے گئے سوالات کے جوابات دیے گئے۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے رسولِ خدا صلی اللہ علیہ وآلہ کے اس ارشاد: "وَأَنَا مِنْ حُسَيْنٍ” کے بارے میں فرمایا:
"ممکن ہے کہ اس جملے «وَأَنَا مِنْ حُسَيْنٍ» کا ظاہری مفہوم، جیسا کہ علامہ مجلسیؒ اور دیگر علماء نے بھی بیان کیا ہے، یہ ہو کہ اگر امام حسین علیہ السلام کی شہادت نہ ہوتی تو رسولِ خدا صلی اللہ علیہ وآلہ بھی بہت سے دیگر انبیائے کرام علیہم السلام کی طرح، جن کا نام و نشان باقی نہیں رہا، لوگوں کی یادوں سے محو ہو جاتے۔”

معظم لہ نے مزید فرمایا: "امام حسین علیہ السلام کی زیارات میں بارہا یہ جملہ وارد ہوا ہے: "أَشْهَدُ أَنَّكَ قَدْ أَقَمْتَ الصَّلَاةَ” یعنی میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ نے نماز کو قائم کیا۔”

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے تاکید کرتے ہوئے فرمایا: "اس جملہ "أَشْهَدُ أَنَّكَ قَدْ أَقَمْتَ الصَّلَاةَ” کا یہ مطلب نہیں کہ آپ نے صرف نماز ادا کی، کیونکہ تمام مسلمان نماز پڑھتے ہیں؛ بلکہ اس کا مفہوم یہ ہے کہ امام حسین علیہ السلام نے ایسا عظیم کارنامہ انجام دیا جس کے نتیجے میں نماز کا نظام قائم و برقرار رہا۔”

آپ نے اس عبارت کی مزید وضاحت کرتے ہوئے فرمایا: "اگر امام حسین علیہ السلام کی شہادت نہ ہوتی تو نماز قائم نہ رہتی۔”

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button