کویت

کویت میں عزاداران حسینی کا سالانہ اجتماع، آیۃ اللہ سید احمد شیرازی کا خطاب

ماہِ محرم الحرام 1448 ہجری کی آمد کے موقع پر کویت میں مرجعِ عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی کے دیوانیہ میں عزادارانِ حسینی کا سالانہ اجتماع منعقد ہوا، جس میں اہلِ بیت علیہم السلام کے محبین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

یہ روحانی اجتماع ہر سال ماہِ محرم الحرام کے آغاز سے قبل منعقد کیا جاتا ہے، جس کا مقصد اس مقدس مہینہ کا استقبال اور شعائرِ حسینی کے زیادہ سے زیادہ شایانِ شان انعقاد کی تیاری کرنا ہے۔

اس اجتماع کے مرکزی مقرر مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کے فرزند آیۃ اللہ سید احمد شیرازی دام عزہ تھے۔

اپنے خطاب میں آیۃ اللہ سید احمد شیرازی نے شعائرِ حسینی کی تعظیم و تکریم اور امام حسین علیہ السلام کی سیرت و راہ کی پیروی کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ عزاداریِ امام حسین علیہ السلام اور شعائرِ حسینی کا احیاء دینی شناخت کے تحفظ اور ثقافتِ عاشورا کے فروغ میں بنیادی کردار ادا کرتا ہے۔

انہوں نے حاضرین کو ایامِ محرم سے بھرپور معنوی استفادہ کرنے، اپنے ایمان و معرفت میں اضافہ کرنے اور پیغامِ کربلا کو اپنی زندگیوں میں عملی طور پر اپنانے کی تلقین کی۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button