افریقہ
نائجیریہ میں 13 ہزار دہشت گرد ہلاک، 124 ہزار سے زائد جنگجوؤں نے ہتھیار ڈال دیے
نائجیریہ میں 13 ہزار دہشت گرد ہلاک، 124 ہزار سے زائد جنگجوؤں نے ہتھیار ڈال دیے
نائجیریہ میں گزشتہ ایک سال کے دوران کم از کم 13 ہزار دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ جبکہ 124 ہزار سے زائد جنگجوؤں نے ہتھیار ڈال کر حکومتی حکام کے سامنے خود کو پیش کر دیا۔
رپورٹس کے مطابق 2023 سے اب تک دہشت گرد حملوں کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں میں تقریباً 81 فیصد کمی آئی ہے۔
نائجیریہ کے صدر بولا تینوبو نے بتایا کہ ہتھیار ڈالنے والوں کی بڑی تعداد شدت پسند سنی گروہوں کے ارکان پر مشتمل تھی، جنہوں نے ایک قومی منصوبے کے تحت فوج کے سامنے خودسپردگی اختیار کی۔




